زیر سماعت غیر قانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورکی عدم پیشی کے باعث 342 کا بیان نہ ہوسکا

بدھ 2 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) سینئر سول جج مبشر حسن چشتی عدالت میں زیر سماعت غیر قانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورکی عدم پیشی کے باعث 342 کا بیان نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کےدوران علی امین گنڈا پور پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو بتایاگیا کہ علی امین گنڈا پور سوات اور محرم کی سکیورٹی کی میٹنگ میں مصروف ہیں،استدعا ہے کہ تاریخ 19 جولائی مقرر کی جائے، باقی کیسز بھی اسی تاریخ کو لگے ہیں۔

اس پرعدالت کے جج نے وکیل سے کہاکہ آپ بعد میں حکم نامہ چیک کر لیجئے گا اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف 2016ء میں بھارہ کہو میں اسلحہ و شراب برآمدگی کا مقدمہ درج ہےاورعلی امین گنڈا پور کی جانب سے گذشتہ روز 342 کا بیان قلمبند کرایا جانا تھا۔