بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں جیل ٹرائل کیلئے لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بدھ 2 جولائی 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں جیل ٹرائل کیلئے لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران عدالت نے جیل ٹرائل کیلئے لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کے باعث کوئی کارروائی نہ کی اور بغیر کارروائی سماعت 16 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔