فہیم سردار کے مبینہ قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالہ

بدھ 2 جولائی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت نے فہیم سردار ولد بریگیڈیئر ریٹائرڈ سردار احمد کے مبینہ قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے 2 گرفتار ملزمان عابد مسیح اور تنویر الیاس کو عدالت پیش کرتے ہوئے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالہ کردیا۔ملزمان کو دوبارہ 9 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر مملکت طلال چوہدری اور آئی جی علی ناصر رضوی نے آگاہ کیا تھا۔