Live Updates

ّنوشہرہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی۔شدید طوفانی بارش سے ندی نالوا میں طغیانی آ گئی

بدھ 2 جولائی 2025 22:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)نوشہرہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی۔شدید طوفانی بارش سے ندی نالوا میں طغیانی آ گئی ۔بیلہ خور پیرپیائی کے مقام پرآٹھ سالہ بچہ ایک بچہ بارشی پانی میں بہہ کر جاں بحق۔نوشہرہ کلاں آمانگڑھ ،جہانگیرہ آکوڑہ خٹک کئی علاقے زیر اب اگئے۔ شدید بارش کے باعث ندی نالو کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا مقامی لوگ اپنی مد اپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے شدید بارش کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ریسکیو1122اور ضلعی انتظامیہ ٹی ایم اے کی ٹیمز موقعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے بچے یٰسین عمر 08 سال سکنہ پیرپیائی کی نعیش چڑ پل آمان گڑھ کے مقام سے برآمدکرلی۔دو گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئی۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق طغیانی شدید بارش کے باعث امانگڑھ لیبر کالونی حافظ اباد مثال اباد ،نوشہرہ کلان میں ندی نالو کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شدید نقصانات ہوئیں ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات