
دنیا کو ہیٹ ویوز کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، آنے والے دن مزید سخت ہوں گے، اقوام متحدہ کا انتباہ
جمعرات 3 جولائی 2025 09:10
(جاری ہے)
تنظیم کی ترجمان کلیر نولِس کا کہنا تھا کہ جولائی کو روایتی طور پر دنیا کا سب سے گرم مہینہ سمجھا جاتا ہے تاہم موسمِ گرما کے اتنے ابتدائی حصے میں اس شدت کی گرمی کا آنا غیر معمولی امر ہے، اگرچہ ماضی میں ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔
انہوں نے ’جنیوا‘ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "شدید گرمی کو عمومی طور پر ’خاموش قاتل‘ کہا جاتا ہے، کیونکہ دیگر ماحولیاتی آفات جیسے طوفانوں کے برعکس، اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار اکثر مکمل طور پر سامنے نہیں آتے۔کلیر نولس کا مزید کہنا تھاکہ ہر وہ موت جو گرمی کی وجہ سے ہو، قابلِ تدارک ہے۔ ہمارے پاس علم بھی موجود ہے، وسائل بھی اور اگر بروقت اقدام کریں تو جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔یورپ میں موجودہ گرمی کی شدت کی ایک اہم وجہ شمالی افریقہ سے گرم ہوا کا ایک دباؤ ہے جو علاقے پر چھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ایک اور بڑی وجہ بحیرۂ روم کی سطحی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہے۔ نولس کے مطابق "یہ سمندری ہیٹ ویو کی مانند ہے، جو خشکی پر گرمی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔عالمی موسمیاتی تنظیم نے زور دیا ہے کہ ابتدائی انتباہات اور مربوط منصوبہ بندی عوامی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔تنظیم کے مطابق انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے سبب اب شدید گرمی کے واقعات زیادہ عام اور زیادہ خطرناک ہو چکے ہیں، اور ہمیں اب ان کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
-
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
-
مصر میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر اسٹار’یاسمین‘ لڑکا نکلا
-
ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کرلی، ٹرمپ
-
امریکی صدر کا ملک میں پوسٹل بیلٹ نظام ختم کرنے کا عندیہ
-
روس اور یوکرین کی صدور کی ملاقات کرواسکتا ہوں،ٹرمپ
-
امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کا مشورہ
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکورٹی ضمانت منظور کرلی ہے
-
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.