اداکارہ ریکھا کا کامیڈی کے بے تاج بادشاہ جونی لیور کو نظر انداز کرنا سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گیا

جمعرات 3 جولائی 2025 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا کا کامیڈی کے بے تاج بادشاہ جونی لیور کو نظر انداز کرنا سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی سینما تاریخ کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک شمار کی جانے والی فلم امرا جان کو 27 جون کی رات دوبارہ ریلیز ہوئی جس سے ایک روز قبل فلم میکرز اور پروڈیوسرز نے خصوصی اسکریننگ کا انعقاد 26 جون کی رات کیا جس میں بالی وڈ کے نامی گرامی ستاروں کو مدعو کیا گیا۔ریکھا اور فلمساز ظفر علی کی میزبانی میں منعقدہ اس ایونٹ میں جہاں بالی وڈ کے تمام ہی ستارے اس رات کو خوب سج سنور کر پہنچے اور ریکھا کے ساتھ بیٹھ کر اس فلم کو دیکھا وہیں بالی وڈ کی حسیناں نے ریکھا کا انداز اپنا کر انہیں ٹریبیوٹ بھی دیا۔