ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سانگھڑ کا شہدادپور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 14:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سانگھڑ شبیر احمد میمن نے شہدادپور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران صفائی کی صورتحال اور صحت کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےڈائریکٹر شہدادپور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر بشیر احمد جمالی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر احمد جمالی نے ہسپتال کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 55 ہزار مریضوں کی او پی ڈی اور300 سے 400 زچگی کیسز کے علاوہ سرجیکل سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کو مفت اور معیاری علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بشیر جمالی نے مزید کہا کہ ہسپتال میں بنیادی طبی ساز و سامان اور ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ ہسپتال کے لئے آکسیجن پلانٹ، سالڈ ویسٹ ڈسپوزل مشینری، ایکو کارڈیوگرافی (ایکو) مشین، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور ڈائیلاسز مشینیں، اضافی صفائی عملے، سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹرز اور میل میڈیکل آفیسرز سمیت ہیوی ڈیوٹی جنریٹر کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت سندھ کو لکھا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار مرتضیٰ میمن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :