چرتھ اسالنکا کی سنچری، سری لنکا نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

245 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 35.5 اوورز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی

جمعرات 3 جولائی 2025 14:45

چرتھ اسالنکا کی سنچری، سری لنکا نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں ہرا دیا
ْکولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)سری لنکا نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں چرتھ اسالنکا کی سنچری کی بدولت باآسانی شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 رنز بنائے 245 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 35.5 اوورز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بنگلادیش نے 101 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے اس کے بعد ان کی وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

تنزید حسن کی 62 اور ذاکر علی کی 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، نجم الحسن شنٹو 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کمندو مینڈس نے تین، اسیتھا فرننڈو اور مہیش تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے چرتھ اسالنکا کی 106 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت اسکور بورڈ پر 244 رنز سجائے تھے۔کوشل مینڈس 45 اور جنتھ لیانگے 29 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔بنگلادیش کی جانب سے فاسٹ بولر تسکین احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، تنظیم حسن ثاقب نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :