جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت کرتا ہوں‘مولانا فضل الرحمن

جمعرات 3 جولائی 2025 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود میاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا محمود میاں عظیم محدث اور بلند پایہ مدرس تھے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔