ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ومبلڈن میں فاتحانہ آغاز

جوکووچ نے ومبلڈن میں فرانس کے مٴْلر کو ایک تین سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

جمعرات 3 جولائی 2025 15:09

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ومبلڈن میں فاتحانہ آغاز
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں فرانس کے مٴْلر کو ایک تین سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لوکا نارڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 اور 0-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی اپنے 25ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کے حصول کی مہم کا آغاز فرانس کے الیگزینڈر مولر کے خلاف کامیابی کے ساتھ کیا۔سربیا کے ٹینس اسٹار اور مجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلم ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے مینز کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈرمولر کو 1-6، 7-6،2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے رائونڈ کے دیگر میچوں میں انگلینڈ کے جیک الیگزینڈر ڈریپر، امریکا کے ٹومی پال، امریکا کے ہی بینجمن ٹوڈ شیلٹن، آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور اور وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے فتح حاصل کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ اس سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :