زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا

جمعرات 3 جولائی 2025 21:59

زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا
بلاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)زمبابوے اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 6جولائی سے کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو میزبان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 328 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو پروٹیز ٹیم نے جیت لیا ہے۔ٹیسٹ سیریز میں میزبان زمبابویکی کرکٹ ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کریں گے جبکہ مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو کیشو مہاراج لیڈ کریں گے۔زمبابوے اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 جولائی تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں ہی کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :