Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں

جمعرات 3 جولائی 2025 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں،عدالت نے متعلقہ اداروں کو قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت ایک سو سے زائد ڈیلرز کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں چیف سیکرٹری ،ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے،جسٹس انوارِ حسین نے درخواست گزار وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا پراپرٹی ڈی سیل ہوگئی ہے، وکلا نے جواب دیا ڈی سیل ہوگئی ہے لیکن پولیس ابھی تک دوکانداروں کو ہراساں کر رہی ہے ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ویپ کے استمال کے مضر اثرات اور اس کو کنٹرول کرنے کے متعلق تبادلہ خیال ہوا،ویپ سے وابستہ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، ویپ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کیلئے مسودہ بنایا،سٹیک ہولڈرز کا موقف بھی سنا جائے گا،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ انتظامیہ نے ویپ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی کریک ڈوان نہیں کیا،جسٹس انوارِ حسین نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قانون سازی نہیں ہوگی،کوئی بھی درخواست گزاروں کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات