ماموں کانجن: غوثیہ کالونی میں نوجوان کی پر اسرار موت خودکشی یا قتل

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)ماموں کانجن: غوثیہ کالونی میں نوجوان کی پر اسرار موت خودکشی یا قتل رپورٹ کے مطابق ماموں کانجن کی غوثیہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی لاش گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر لٹکی ہوئی پائی گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نوجوان منشیات کا عادی تھا اور آئس، چرس اور نسوار کا استعمال کرتا تھا۔مقامی افراد کے مطابق، یہ واقعہ خودکشی ہو سکتا ہے تاہم کچھ لوگوں کا کہناہے اسے قتل کیاگیاہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :