ٹنڈومحمدخان ،ایس ایس پی نے 265 امیدواروں میں ان کے تقررنامے تقسیم کیے

جمعرات 3 جولائی 2025 16:36

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی گڈانی بلوچ نے ریکروٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات اور STS کی معرفت ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 265 نوجوانوں میں اپوائٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے،ایس ایس پی آفیس ٹنڈومحمدخان میں نئے بھرتی ہونے والے مرد، لیڈیز و اقلیتی جوانوں میں اپوائٹمنٹ لیٹر تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے 265 افراد میں سے 213 میل، 40 فیمیل اور 12 مینارٹی میں پولیس کانسٹیبلز کو SPD-01/2024 ڈسٹرکٹ پولیس ٹنڈومحمدخان کے اپوائنٹمنٹ آڈرز تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ نے تمام پولیس کانسٹیبلز اور لیڈیز کانسٹیبلز کو سندھ پولیس میں بطور پولیس کانسٹبل (BPS-07) شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات سمیت اپنے فرائض محنت، ایمانداری اور سچائی سے ادا کرنے کی تلقین کی۔\378

متعلقہ عنوان :