لاہورہائیکورٹ، خاتون ڈاکٹر کو ریگولر نہ کرنے پر حکام کو شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 3 جولائی 2025 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود خاتون ڈاکٹر کو ریگولر نہ کرنے پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر نورین فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کے وکلا نے جواب جمع کروایا اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ریگولر کرنے کیلئے اس کا معاملہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوایا ہے،جس پر عدالت نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ عدالت نے خاتون ڈاکٹر کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر حکام کے خلاف توہین عدد کی کاروائی کی جائے۔