علاقہ بگوانی جنوبی میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بگوانی جنوبی میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈیرہ ٹائون میں بگوانی جنوبی کے رہائشی شاہ نواز بلوچ ولد سونا خان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ 23سالہ میری بیٹی آمنہ بی بی ذوجہ عمر فاروق بلوچ سکنہ زندانی کی چار سال قبل عمر فاروق بلوچ سے شادی ہوئی تھی ، جس سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو زندہ حیات ہیں ، میری بیٹی کے خاوند نے عرصہ ایک سال قبل ایک قتل کیا تھا جس کی وجہ سے میری بیٹی آمنہ بی بی ہمارے گھر میں رہائش پذیر تھی عمر فاروق کی سوشل میڈیا پر قتل کی افواہ چلی تھی ،گزشتہ روز میں اور میرا بیٹا زبیر دیگر اہلخانہ گھر میں موجود تھے کہ میرے بیٹے زبیر اور آمنہ بی بی کے د رمیان کاغذات کے معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا زبیر نے گھر سے رائفل اٹھا کر آمنہ بی بی پر فائرنگ کر دی، جس سے لگ کر وہ جاں بحق ہوگئی ۔

\378