چنیوٹ ،ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کا عشرہ محرم الحرام میں امن کے قیام کے لئے مشن جاری ہے

جمعرات 3 جولائی 2025 16:55

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کا عشرہ محرم الحرام میں امن کے قیام کا مشن جاری ہے۔انتظامی وحفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کے لئے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس اورپولیس انتظامیہ کے ہمراہ محرم جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محلہ معظم شاہ میں تعزیہ کیجلوس کے روٹس پر انتظامات دیکھیاورمنتظمین سے ملاقات کرکیانتظامات دریافت جبکہ ضلعی وپولیس انتظامیہ کے جامع انتظامات سے آگاہ بھی کیا۔

انہوں نے روٹس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،پیج ورک سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہمہ وقت موجود رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے واضح کیا کہ عزاداروں کے لئے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔\378

متعلقہ عنوان :