فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 14 ملزمان گرفتار

جمعرات 3 جولائی 2025 16:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 14 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئرفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا سرکل ابراراحمد خان کی ہدایت پر فیسکو نے مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 14 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔

ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 14 بجلی چوروں جن میں تنویر خان، حکیم خان، ثقلین، بخت خان، عبدالشخاوت، ولید خان، خلیل، فرزند آرائیں، طارق، جمیل، فیصل ، کامران ، ظفر اور یاور شامل ہیں۔ فیسکو ٹاسک فورس نے گرفتار بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔