لاہور،سی سی ڈی کی کارروائی، ڈکیتی گینگ کے 2کارندے گرفتار

جمعرات 3 جولائی 2025 17:47

لاہور،سی سی ڈی کی کارروائی، ڈکیتی گینگ کے 2کارندے گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کینٹ لاہور نے کارروائی کر کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کی شہری کو لوٹتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،ملزمان ناصراورعبدالوہاب ڈاکے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ مناواں کے علاقہ میں شہری سے لوٹ مارکی۔سی سی ڈی نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :