اوکاڑہ ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس

جمعرات 3 جولائی 2025 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی پی او راشد ہدایت، آرمی افسران سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائیوں، ہیومن ٹریفکنگ، بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیوں، گداگری کی روک تھام، انسداد تجاوزات مہم، مدارس کی رجسٹریشن اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالہ کے لیے کیے جانے اقدامات بارے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکمے محنت اور دلجمعی سے کام کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے تفویض کی گئی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے متحرک انداز میں کام کریں، عوامی سہولت کے پیش نظر حکومت پنجاب کے تمام اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔\378