نوابشاہ ،کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن نے قاضی احمد کا دورہ کرکے محرم الحرام کے سلسلے میں صفائی، روشنی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 3 جولائی 2025 18:00

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے قاضی احمد کا دورہ کرکے محرم الحرام کے سلسلے میں صفائی، روشنی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور قاضی احمد میں امام بارگاہ کے منتظمین جام فیروز انڑ اور دیگر سے بھی ملاقات کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے متعلق معلومات لیں۔ اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں قاضی احمد میں منعقد ہونے والے ماتمی جلوسوں و مجالس اور دیگر مذہبی پروگراموں میں سہولیات و دیگر انتظامات کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے، کمشنر نے مزید کہا کہ وہ محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تینوں اضلاع کی تحصیلوں کا دورہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودہری ارسلان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر شہید بینظیرآباد ندیم احمد ابڑو نے ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو نے کمشنر کو بتایا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈویژن کے تینوں اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے قبل ازیں کمشنر ندیم احمد ابڑو نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سندھ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں یکم سے 30 محرم الحرام تک شراب کے گتے بند کرانے کو یقینی بنایا جائے۔\378