وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مریم نواز شریف کی شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نورحکیم کو خراج عقیدت

جمعرات 3 جولائی 2025 18:05

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بم دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل رشید اور نور حکیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔