ساہیوال، سابق بیورو کریٹ کے باغ سے دو کمسن بچیاں اغوا ،ء مقدمہ ،درج ،ملزم گرفتار نہ ہو سکے

جمعرات 3 جولائی 2025 18:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)نواحی چک 133 نو ایل سے ایک محنت کش کی دو کمسن بچیوں سویرا منور 14 سالہ اور اللہ معافی آٹھ سالہ کو چار افراد نے اغوا کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار سردار نجیب کے باغ میں رہائش پذیر محنت کش صغراںبی بی کے خاندان سے ملنے کے بہانے چک 51 تین آرسے شانی، احمد علی، ارسلان تین بھائی اور قیصر نائی آئے اور جاتے ہوئے دھوکہ سے دونوں کمسن بچیوں کو اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔پولیس غلہ منڈی نے صغراں کی مدعیت میں مقدمہ 363 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :