گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ایمن آباد محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس و امام بارگاہوں کا دورہ

جمعرات 3 جولائی 2025 18:19

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس ، امام بارگاہوں ، آر ایچ سی ایمن آباد اور کچا ایمن آباد روڈ، پیپلز کالونی اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس اور معیار تعلیم کو جانچنے کے لیے تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کیے۔