بلوچستان 4 سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان

بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے

جمعرات 3 جولائی 2025 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی،ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات، لسبیلہ، سوراب، خضدار، آواران، صحبت پور، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ شہری ڈیم اور پکنک پوائنٹس سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :