جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:27

جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔تعیطلات کے دوران ضمانت،حبس بے جا اور فکسڈ کیسز سنیں جائیں گے، حکم امتناع اور فوری نوعیت کے کیس بھی چھٹیوں میں مقرر ہوسکیں گے، کیس دائر کرنے کے لیے اسلام ا?باد ہائیکورٹ کی دائری برانچ کھلی رہے گی۔

(جاری ہے)

آفس آرڈر کے مطابق کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی کریں گے، جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان صرف جولائی میں دستیاب ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس ارباب طاہر بھی اگست میں چھٹی اور جولائی میں کیسز سنیں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت 14 سے 18 جولائی اور 4 سے 22 اگست تک چھٹی کریں گی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔