اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر کا ریسکیو 1122 کے اسٹیشن اور واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ

جمعرات 3 جولائی 2025 22:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر نے ریسکیو 1122 کے اسٹیشن اور واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین نے اسسٹنٹ کمشنر خانپور ڈاکٹر تزئین ظفر کو خُوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین کے ہمراہ سٹیشن 22 (خانپور) میں مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور تمام آپریشنل ویکلز کا بھی معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور نُور الامین سے ایمرجنسیز سے متعلق بریفنگ دی۔

اُنہوں نے روزمرہ ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لیے قائم پلان کا بھی جائزہ لیا۔اس کے بعد خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ/ مُوک ایکسرسائز کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے ریسکیو 1122 کے اقدامات اور فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :