رحیم یار خان‘ضلع بھرمیں غیرقانونی طورپر ایل پی جی گیس کاکاروبارکرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 3 جولائی 2025 23:11

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)ہائی ایس ویگن آتشزدگی سانحہ‘ضلعی انتظامیہ ہوش میں آگئی‘ضلع بھرمیں غیرقانونی طورپر ایل پی جی گیس کاکاروبارکرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ مزید9ایجنسی مالکان کوحراست میں لے کرمقدمات درج‘ ایل پی جی گیس مصنوعات ضبط کرلی گئیں‘ تفصیل کے مطابق تین روزقبل ہائی ایس ویگن میں ایل پی جی گیس سلنڈرلیک ہونے کے باعث ہولناک آتشزدگی کے نتیجہ میں دوطالبات جاں بحق اور9سے زائدزخمی ہوگئیں تھیں بڑے سانحہ کے بعدضلعی انتظامیہ نے ضلع بھرمیں غیرقانونی طورپرایل پی جی گیس ایجنیساں قائم کرکے منصوعات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روزبھی جاری رکھاگزشتہ روز کریک ڈاؤن کے دوران مزید9ایجنسی مالکان حیات لاڑکے رہائشی عابدحسین اوراحمدرضا‘سیدپورکے رہائشی عابد حسین‘ ملہانی کے رہائشی طارق محمود‘ الہ آباد کے رہائشی محمدسعد‘ کنڈانی کے رہائشی عبدالعزیز‘بستی دین محمدکے رہائشی محمدطاہر‘ودیگرعلاقوں کے نعیم منظور‘ صابرحسین کوغیرقانونی طورپرایل پی جی گیس ایجنیساں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے پرچھاپے مارکرگرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کرکے ایل پی جی گیس ایجنسیوں سے مصنوعات ضبط کرنے کے بعد سیل کرکے کارروائی شروع کردی۔