Live Updates

ق*ویپ پر پابندی کیخلاف درخواستیں نمٹا دی گئیں، قانون سازی تک تاجروں مہلت مل گئی

جمعرات 3 جولائی 2025 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے قانون سازی تک ویپ کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ہے۔ جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت ایک سو سے زائد ڈیلرز کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ ان کی دکانیں ڈی سیل کر دی گئی ہیں، تاہم پولیس تاحال دوکانداروں کو ہراساں کر رہی ہے۔

اس موقع پر اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ویپ کے مضر اثرات پر غور کیا ہے اور کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، جس میں سٹیک ہولڈرز کی آراء بھی شامل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئین شہریوں کو کاروبار کا حق دیتا ہے، اور جب تک قانون سازی مکمل نہیں ہو جاتی، انتظامیہ ویپ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔

جسٹس انوار حسین نے کہا کہ جب درخواست گزار کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کر رہے ہیں تو ان کا کاروبار کیسے بند کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ قانون سازی مکمل ہونے تک چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور سی سی پی او سمیت کسی فریق کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات