ةکمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

لله*طبی سہولیات، میڈیسن سٹور صفائی کے انتظامات، ڈاکٹر و دیگر عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا جائزہ لیا

جمعرات 3 جولائی 2025 21:05

ة گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، میڈیسن سٹور صفائی کے انتظامات، ڈاکٹر و دیگر عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی براہ راست بات چیت کی تاکہ ان کی شکایات اور رائے معلوم کی جا سکے۔ ہسپتال میں جاری شام کی شفٹ کے بارے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نیکمشنر محمد علی کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر، شام کی شفٹ میں مریضوں کی تعداد اور سہولیات بارے آگاہ کیا۔ کمشنر نے ہسپتال کے کیفے ٹیریا کا بھی خصوصی معائنہ کیا جہاں انہوں نے صفائی، خوراک کے معیار کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے شام کی شفٹ میں کام کرنے والے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام کے اوقات میں بھی سینئر کنسلٹنٹس اور ماہر ڈاکٹرز موجود ہوں گے تاکہ محنت کش اور ان کے اہل خانہ با آسانی اپنا علاج کروا سکیں۔ یہ سہولت اس لیے اہم ہے کہ محنت کشوں کو دن کے وقت کام سے چھٹی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ان کا روزگار متاثر نہیں ہوگا اور آجرین کو بھی عملے کی غیر حاضری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام کی شفٹ کا آغاز محنت کشوں کی صحت، وقت اور روزگار کے تحفظ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ کمشنر محمد علی نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سروس ڈیلیوری اور انتظامی امور کو ہر صورت بہتر بنایا جائے۔مزیں براں کمشنر نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹیگوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا۔ دفتر کے مختلف شعبہ جات کو چیک کیا۔ متعلقہ ڈائریکٹر نے کمشنر کو کارکرڈگی بارے بریفنگ دی۔ کمشنر نے کنٹری بیوشن ٹارگٹس کو کو یقینی بنانے اور زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کے دائرہ کار میں لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایریا میں کوئی یونٹ غیر رجسرڈ نہیں ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :