پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن شروع

جمعرات 3 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے علاوہ اب کمرشل گاڑیوں کے پرکشش نمبرز بھی گھر بیٹھے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔خواہشمند شہری پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر 30 جولائی تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اب موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے ساتھ کمرشل گاڑیوں کے پرکشش نمبر بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای آکشن سسٹم نہ صرف شفافیت کو یقینی بناتا ہے بلکہ شہریوں کو گھر بیٹھے اپنی پسند کے نمبرز حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔فیصل یوسف نے کہاکہ بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی جس کیلئے اب دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :