ایڈیشنل آئی جی کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کااجلاس، 19 اسسٹنٹس کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

جمعہ 4 جولائی 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں اسسٹنٹس سے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہواجس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن احمد نوید ملک موجود تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 19 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجاز ملہی نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ترقی پانے والے افسران پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز اور اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے اسسٹنٹس کو مبارکباد اور مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔

ترقی پانیوالوں میں ابرار حسین، سمیع احمد، میثم رضا، نجم الحسن، لبیب احسن،مریم عرفان، اظہر عباس، رفاقت علی، طاہر علی، وقار یونس، محمد ساجد، سجاد اکبر، ساجدہ فردوس، یاسمین قیوم، طہورہ بی بی، فرہان نول،، نیلمہ فاروق، مقصود عالم اور رائو ساجد سلیم شامل ہیں۔