ہری پور پولیس کی کارروائی، چچا کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 4 جولائی 2025 12:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران چچا کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ ٹی آئی پی کی حدود محلہ روشن آباد میں 30 جون کو بھتیجے نعمان نے ذاتی رنجش پر اپنے چچا کو قتل کیا۔ مدعیہ کہ رپورٹ پر ملزم نعمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :