کراچی، ناتھا خان ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے،ریسکیوحکام

جمعہ 4 جولائی 2025 13:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ڈرگ روڈ ناتھا خان ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح ہسپتال پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایاکہ فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے،تاہم اس حوالے سے ڈرگ روڈ ریلوے پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔