انڈونیشیا کے صدر سعودی عرب کا پہلا دورہ ، عمرہ بھی ادا کیا

جمعہ 4 جولائی 2025 13:12

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)انڈونیشیا کے صدر پروبوو سبیانتو نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ادائیگی عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پروبوو سیبانتو ادائیگی عمرہ کے لیے مکہ پہنچے تو اعلی حکام نے ان کا مکہ میں خیر مقدم کیا، منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی پہلی بار سعودی عرب آمد ہوئی ہے۔ دونون ملکوں کے نجی شعبے میں 27 ارب ڈالر کی تجارت اور معاہدے بروئے کار ہیں۔ یہ معاہدے صاف توانائی کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی ہیں۔دونوں ممالک نے خام تیل کی تجارت کے میدان میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ توآنائی کے میدان کے ساتھ ساتھ منرلز کے حوالے سے بھی تعاون میں اضافے پر غور کیا گیا۔