کبوتز کے قیدیوں کو جلد واپس لائیں گے ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

جمعہ 4 جولائی 2025 13:28

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعرات کے روز غزہ سے متصل اس اسرائیلی آبادی کا دورہ کیا جہاں سے سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران سب سے زیادہ اسرائیلی کو نشانہ بنایا گیا حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے ان کے دورے سے متعلق ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے مقامی لوگوں سے ایک بار پھر وعدہ کیا ہے کہ تمام قیدیوں کو جلد واپس لائیں گے۔

نیتن یاہو نے کبوتز کا یہ دورہ مقامی لوگوں کی دعوت پر کیا ۔ انہوں نے وہاں کا دورہ کیا اور اس موقع پر غزہ سے رہا ہو کر واپس آنے والے افراد سے ملاقات کی۔نیتن یاہو نے یقین دلایا کہ وہ اپنے شہریوں کے غم کی شدت کو سمجھتے ہیں ۔ جانتے ہیں جو غم اس پوری کمیونٹی پر بیتا ہے ۔ اس کے اثرات ابھی تک تازہ ہیں۔