ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں کا سجیکوٹ کا دورہ، اشیا خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کوجرمانے

جمعہ 4 جولائی 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے ٹیم کے ہمراہ سجیکوٹ حویلیاں میں ہوٹلوں، کریانہ سٹور، دودھ ،دہی اور دیگر دکانوں کا دورہ کیا اور اشیاخوردونوش مہنگے داموں فروخت پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریٹ لسٹ اور حفظان صحت کے مطابق اشیا کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور فی لیٹر مقدار کا جائزہ لیتے ہوئے پٹرول پمپس کو بہتر سروسز کی فراہمی کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :