وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایوں خان نے ایبٹ آباد جیل میں منشیات کے علاج کے مرکز کا افتتاح کر دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 13:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ایبٹ آباد جیل میں منشیات کے علاج کے مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد جنید اور عملہ نے پرتپاک استقبال کیا اور جیل کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے جیل میں قائم ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا جہاں 10 قیدیوں کو ماہر ڈاکٹروں، ماہرِ نفسیات اور سوشل ورکرز کی نگرانی میں منشیات سے بحالی کا عمل فراہم کیا جا رہا ہے، قیدیوں کو تعلیم، ہنر سکھانے، سلائی اور کمپیوٹر کورسز کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ ہمایون خان نے اس مرکز کو اصلاحات کی جانب انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ جیلیں صرف سزا نہیں بلکہ اصلاح کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور صفائی، سیکورٹی و تربیتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورہ کے اختتام پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد جنید نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔