مخفف پیغام پر امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) امریکا میں ایک طیارے کو اُس وقت ہنگامی طور پر اترنا پڑا جب ایک خاتون مسافر نے طیارے میں "بم" کی موجودگی کی اطلاع دی۔العربیہ کے مطابق یہ دراصل ایک اور مسافر کے موبائل فون پر موصول ہونے والے تین حرفی پیغام کی غلط تشریح تھی۔یہ واقعہ "امریکن ایئرلائنز" کی اُس پرواز کے دوران پیش آیا جو سان خوان (پورٹو ریکو) سے ڈیلس جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

پرواز کو روانگی کے صرف آدھے گھنٹے بعد، جمعرات کی صبح (مقامی وقت کے مطابق) "ایسلا فردے" کے مقام پر ہنگامی طور پر اترنا پڑا۔ امریکی اخبار "یو ایس اے ٹوڈے" کے مطابق خاتون مسافر نے عملے کو ایک پیغام کے بارے میں بتایا جسے اس نے "مشکوک" قرار دیا۔وہ پیغام محض"آر آئی پی " پر مشتمل تھا جو عام طور پر "ریسٹ ان پیس " یعنی "پُر امن نیند سوئیے" کے مخفف کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ تاہم خاتون نے اسے طیارے پر حملے کی دھمکی سمجھ لیا۔خاتون نے یہ بات ایک فضائی میزبان کو بتائی، جس نے فوراً پائلٹ کو آگاہ کیا۔ اس اطلاع کے بعد طیارے میں ہنگامی حفاظتی طریقہ کار نافذ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :