ایل ڈبلیو ایم سی افسران کی غفلت،یونین کونسل 270میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

افسران اور ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے لگے،شہریوں کا سانس لینا محال

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) ایل ڈبلیو ایم سی افسران کی غفلت،یونین کونسل 270میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے،افسران اور ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے لگے،کاغذات میں درجنوں رکشوں کا پٹرول چھومنتر ہونے لگا،شہریوں کا سانس لینا محال ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل رائے ونڈ کی یونین کونسل 270موضع کڑیال کے رہائشیوں نے جمعہ کے روز احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران نے یونین کونسل نمبر 270کے اہم علاقوں کڑیال،کنگرہ،دھوندہ کو لاوارث چھوڑ دیا ہے عیدا لاضحی کے بعد کسی ملازم اور گاڑی صفائی نے آنے کی زحمت گوارا نہیں کی،ایک ماہ گز ر گیا علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے متعدد بار شکایات بھی کی گئیں لیکن کسی افسر نے ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی،مین روڈ پھاٹک گاں کی تمام گلیاں اور بازاروں میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں ایک ماہ سے صفائی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ایل ڈبلیو ایم سی کے درجنوں ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی کے رکشے آتے نہیں لیکن افسران انکا پٹرول پیرہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں،مساجد کے باہر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن اٹھ رہا ہے شہریوں کا سانس لینا محال ہو چکا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی کی مجرمانہ غفلت کے باعث وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ویژن صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑای جارہی ہیں،علاقہ مکینوں محمد رمضان،تنویر احمد،علی محمد،غلام علی،مبارک علی،عطا محمد،محبت علی نے ایل ڈبلیو ایم سی افسران کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایگز یکٹو آفیسر بابر صاحب دین یونین کونسل 270میں ایل ڈبلیو ایم سی کے تعینات افسران کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے فرض شناس عملہ اور افسران تعینات کریں اور علاقہ میں صفائی ستھرائی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں۔