میانوالی، پولیس مقابلہ میں جاںبحق باپ بیٹے کو سپردخاک کر دیا گیا

پولیس سے مزاحمت اور قتل سمیت 27 سنگین مقدمات میں ملوث بتلائے جا رہے ہیں

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے لاہور پولیس مقابلہ میں جاںبحق باپ بیٹے کو سپردخاک کر دیا گیا۔جو پولیس سے مزاحمت اور قتل سمیت 27 سنگین مقدمات میں ملوث بتلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے باپ بیٹا فضل الرحمن عرف فضلو اورامیر عباس المعروف ارمغان نیازی لاھور سی سی ڈی کیساتھ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے جو لاہور تھانہ کاہنہ کے مقدمہ زیر دفعہ 353/302 گرفتار ہوئے جن کو واردات میں استعمال ھونیوالے موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے لیجایا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی تو پولیس مقابلہ میں حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر دم توڑ گئے۔

جو مزکورہ مقدمہ سمیت سمیت 27 مقدمات میں ملوث بتلائے جا رہے ہیں۔جن کی نعشیں لاہور پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں جن کی نماز جنازہ محلہ گئی و شالہ میانوالی میں ادا کر کے باپ بیٹے کو سپردخاک کردیا گیا۔