چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی

ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی، وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 4 جولائی 2025 17:03

چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی
اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 72 پیسے فی کلو تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 59 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کئے تھے جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی کلو کا اضافہ ہواتھا۔

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو ہوگئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 181 روپے ایک پیسے فی کلو تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسیفی کلو تھی۔اسی طرح مقامی تھوک مارکیٹ میں درجہ سوم گھی کے16کلو کنستر کی قیمت میں 200 جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا تھاجس سے ایک کلو چینی کی قیمت 176 روپے، درجہ سوم گھی کے16 کلو کنستر کی قیمت 7600 روپے اور پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت  403 روپے ہو گئی تھی۔

قبل ازیں بھی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی2.41 فیصد ہوگئی تھی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق حالیہ ہفتے 12 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں تھیں۔ ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں تھیں۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں انڈے 5.55،چکن 1.84 اور ایل پی جی 1.03فیصد مہنگی ہوئی تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے گڑ 0.59 اور چینی 0.26  فیصد مہنگی ہوئی تھی۔ ایک ہفتے میں پیاز 5.59، ٹماٹر4.56 اور لہسن 1.78 فیصد سستی ہوئی تھی۔ 

متعلقہ عنوان :