Live Updates

بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو

مرغی، دالیں، سبزیوں سمیت 18 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 جولائی 2025 19:53

بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو، مرغی، دالیں، سبزیوں سمیت 18 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا، لہسن فی 18 روپے تک اور آلو تین روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن مہنگی ہونے والے اشیائ میں شامل ہے اسی طرح ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 302 روپے 23 پیسے سستا ہوا انڈے فی درجن دو روپے تک اور دال مونگ 1 روپے تک سستی ہوئی کیلے، دال چنا، مسٹرڈ آئل سستی ہونے والی اشیائ میں شامل۔
                                          
                                           
                                          
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات