برسات کے موسم میں قے، دست، اسہال اور ڈائریا جیسے مہلک امراض عام ہو جاتے ہیں جن سے بچاؤ کے لیے تازہ اور صاف ستھری\ خوراک کا استعمال انتہائی ضروری ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال

جمعہ 4 جولائی 2025 18:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک ڈاکٹر قندیل قیصر نے کہا ہے کہ برسات کے موسم میں قے، دست، اسہال اور ڈائریا جیسے مہلک امراض عام ہو جاتے ہیں جن سے بچاؤ کے لیے تازہ اور صاف ستھری خوراک کا استعمال انتہائی ضروری ہے، باسی اور غیر محفوظ کھانے نہ صرف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں بلکہ بعض اوقات مہلک پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شریفاں بی بی میموریل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جس کا مقصد برسات کے موسم میں حفظانِ صحت کے اصولوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ بہتر اور معیاری زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم صفائی ستھرائی کو اپنا معمول بنائیں اور خوراک کے انتخاب میں احتیاط برتیں۔

(جاری ہے)

قندیل قیصر نے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر محفوظ اور ہلکی خوراک دی جائے، کیونکہ ان کی قوتِ مدافعت نسبتاً کم ہوتی ہے۔ برسات کے دنوں میں جراثیم زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، اس لیے کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھنا، ہاتھ دھونا، صاف پانی کا استعمال اور گندے پانی سے بچنا نہایت ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اور مقامی کمیونٹی کو صحت سے متعلق مزید اقدامات کی ترغیب دی گئی۔

متعلقہ عنوان :