وہاج حسین اسکول سسٹم کے زیر سرپرستی "ٹیلنٹ ہنٹ" فٹبال اسکالرشپ پروگرام کا انعقاد

جمعہ 4 جولائی 2025 19:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وہاج حسین اسکول سسٹم کے زیر اہتمام اورگلشن سوکر کے اشتراک سے "ٹیلنٹ ہنٹ" اسپورٹس اسکالرشپ پروگرام(فٹبال) کا کامیاب انعقادگلشن سوکر فٹبال گرائونڈ میں کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو تعلیم اور کھیل دونوں میدانوں میں بہتر مواقع فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

شام 5 بجے سے 7:30 بجے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مختلف عمر کے زمرہ جات، U-8 سے U-19 تک کے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔

ہر کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پانچ کھلاڑیوں کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز ماہرِ تعلیم اور واحد حسین اسکول سسٹم و ویلز کالج کے ڈین، سر وہاج حسین تھے، جنہوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ایسے پروگرامز نہ صرف کھیل کو فروغ دیتے ہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی نوجوانوں کو بہتر سمت دکھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :