
بینک مکرمہ لمیٹڈ ،بڑے پیمانے پر مزید سرمایہ کاری اور مالی استحکام کے عمل میں تیزی اورمستقبل میں بھرپور ترقی کی نوید
جمعہ 4 جولائی 2025 19:57
(جاری ہے)
ان تمام اقدامات سے،مجموعی طور پر ،ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کی جانب سے بینک اور پاکستان کے لیے وقف کردہ سرمایہ 41 ارب روپے تک پہنچ جائے گاجو ان کے عزم اور طویل المدتی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔
بینک اپنے معزز سرپرست،ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے مسلسل حمایت اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔اسی کے ساتھ، ایک اور اہم حکمتِ عملی کے تحت، بینک مکرمہ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع کلینن ٹاور (Cullinan Tower) کی 12 ارب روپے کی تصدیق شدہ پیشکش پر فروخت کی منظوری دے دی ہے۔یہ تاریخی ٹرانزیکشن بینک کے لیے ایک بڑا قدم ہے، جو نہ صرف نمایاں لیکویڈیٹی فراہم کرے گا بلکہ سرمایہ پر منافع کا ذریعہ بھی بنے گا۔اپنی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، بینک جلد ہی اپنے پرانے اور ڈوبے ہوئے قرضوں میں سے 13 ارب روپے سے زائد کی وصولی کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔یہ متوقع وصولی بھی بینک کی منافع بخش کارکردگی اور سرمایہ جاتی بنیاد پر نمایاں مثبت اثر ڈالے گی۔مذکورہ بالا تمام اقدامات کے نتیجے میں بینک مکرمہ لمیٹڈ کے خالص اثاثہ جات میں تقریبا 50 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔یہ پیش رفت ، اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے، بینک کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی تاکہ وہ اور پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک مثر اور نمایاں کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.