حضرو، تربیلا ڈیم انتظامیہ نے دو لاکھ کیوسک پانی دریائے سندھ میں چھوڑ دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:06

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) تربیلہ ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔دو لاکھ ساٹھ ہزار سے دو لاکھ ستر ہزار کیوسک پانی چھوڑدیاگیا۔

(جاری ہے)

اے سی حضرو عائشہ بدر نے کہا کہ عوام خاص کر دریائے سندھ کے ساتھ ملحقہ تمام دیہات بشمول جلالیہ،ہارون،سليم خان،شادی خان، ویسہ، سرکہ ،گڑھی، ملاں منصور ،فارمولی،اٹک خورد،خوشحال گڑھ ، ملائی ٹولہ، دکھنیر، ڈھیر،مکھڈ اور انکے علاوہ جو بھی آبادیاں آتی ہیں انکے شہریوں سے گزارش ہے کہ پانی کے قریب نہ جائیں اور خود کو محفوظ رکھیں ۔مون سون کے موسم میں ویسے بھی دریاوں پر نہانے یا قریب جانے سے گریز کریں۔دفعہ 144 کا نفاز ہو چکا ہے انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو آگاہ کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :