قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ملک بھر میں توہین رسالت پر مبنی مواد کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

جمعہ 4 جولائی 2025 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ملک بھر میں توہین رسالت پر مبنی مواد کی تشہیر کا نوٹس لے لیا۔ قائمہ کمیٹی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے توہین آمیز مواد چھاپنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات بھی طلب۔توہین آمیز مواد سے متعلق مختلف عوامی شکایات کے تدارک کے لئے وزیراعظم شکایات سیل سے بھی رپورٹ طلب۔رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔