اقوام متحدہنے اسرائیل کی غزہ نسل کشی پر عالمی تجارتی اداروں کی معاونت پر مبنی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 4 جولائی 2025 22:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے اسرائیل کی غزہ نسل کشی پر عالمی تجارتی اداروں کی معاونت پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے 48 نامور اور بڑے تجارتی ادارے معاشی فائدہ اٹھاتے ہیں، غزہ ہیو مینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بے گھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے تجارتی فائدہ اٹھانے والوں میں اے آئی، ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، اسلحے اور ا?ئی ٹی سیکٹر کے ادارے شامل ہیں۔فرانسسکا نے اسرائیل کے ساتھ تجارت، مالی تعلقات ختم کرنے اور اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔