وزیراعظم آزادکشمیر کا نیلم چلہانہ حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 4 جولائی 2025 22:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ضلع نیلم کے علاقے چلہانہ میں پیش آنے والے افسوسناک کار حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اندوہناک حادثے میں خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب ایک کار بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حادثے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ ممکن ہو۔